Pen of Tabish

Add To collaction

18-Jul-2023-تحریری مقابلہ جون فقط ایک نام تھوڑے ہے

جون فقط ایک نام تھوڑے ہے - جون ایلیا

زلفوں کے وہ خم ماتھے پے شکن
وجود میں انکے آرام تھوڑے ہی
عبد تک حیات ایک دور ہے جون
جون فقط ایک نام تھوڑے ہے

جون صحت سے جسمِ کاک ہیں
اور لہجے سے انقلاب ہیں
مختلف ہیں منفرد ہیں جون
بےمثال باکمال نایاب ہیں

جون خود کو تباہ لکھتے ہیں
عشق میں پاگل ہوا لکھتے ہیں 
عشق کی گلیوں کے بارے میں جون
خون تھوکا ہوا لکھتے ہیں

جون تیکھی زباں لکھتے ہیں
سب مگر حق بایاں لکھتے ہیں
کلک سے کاغذ پر جون
سبکا غمے نہاں لکھتے ہیں

جون شاعر کے خواب لکھتے ہیں
عشق میں انقلاب لکھتے ہیں
ہجر پڑھنا ہے جون کو پڑھیے
ہجر کو لاجواب لکھتے ہیں

جون عشق کا آغاز لکھتے ہیں
چاک سینے کے داغ لکھتے ہیں
کئی دریاؤں کو سیراب کرے
اتنا آنکھوں میں آب لکھتے ہیں

جون دل بقرار لکھتے ہیں 
خود کا وہ انتشار لکھتے ہیں
عشق کو لیلاز بیماری
خود کو اکثر بیمار لکھتے ہیں

اگر پڑھنا ہی ہجر کو تابش
جون کا انتخاب کیجئےگا
جون کہتے ہیں جون ہوں میں
اسکا بےحد لحاظ کیجئےگا 

خدرنگ شفت شاعر ہیں جون
یہ کوئی آسان تھوڑے ہے
عبد تک حیات ایک دور ہیں جون
جون فقط ایک نام تھوڑے ہے

   15
0 Comments